بائبل کی سچائیاں









اس رسالے سے متعلق



یہ رسالہ غیر جماعتی مسیحی رسالہ ہے جس کا مقصد خدا کے کلام کی تعلیم دینا اور اس کے وسیلہ سے مسیح کے بدن کی خدمت کرنا ہے۔ اس رسالہ کا کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی تعلق یا تعاون (پیسوں یا کسی اور طرح سے) نہیں ہے۔ یہ صرف مصنف کی ایک مخلص کوشش ہے کہ وہ میرے ساتھ بھائیوں اور بہنوں کو خدا کے کلام کی تعلیم دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس رسالے میں سب کچھ مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

اس رسالے کی ترتیب یہ ہے کہ بائبل کا خدا الہامی کلام ہے اور یہ ہر چیز میں موثر اور وزوں ہے۔ میری خواہش کسی بھی عقیدے کی اشاعت نہیں ہے سوائے خدا کے کلام کے عقائد کے۔ اس لئے کوئی بھی مطالعہ کرنے والا اسے دیکھ سکتا ہے ، کسی خاص الہیاتی عقیدے کے مقابلے میں نہیں بلکہ صرف خدا کے کلام کے مقابلے میں۔

رسالے کی تاریخ سے متعلقہ: یہ رسالہ لیسیسٹر ، یو کے میں جنوری 1996 کو انگریزی زبان میں شائع ہونا شروع ہوا۔ اب یہ بہت سی دیگر زبانوں میں بھی شائع ہوتا ہے اور اس کی انگریزی شکل میں سینکڑوں کالم شائع ہوتے ہیں۔یہ ہمارا مقصد ہے کہ ، ان مسیحیوں کی مدد سے جو یہ زبانیں بولتے ہیں، اس سائٹ میں موجود تمام تر کالموں کا ترجمہ کروایا جائے۔

کالموں کے اصل مصنف سے متعلقہ: میرا نام تاسوس کیولاچوگلوہے ۔ مجھے تھسالونیکی میں بطور طالب علم مارچ 1991میں خدا کے کلام سے متعارف کرایا گیا۔ پھر 1993کو میں انگلینڈ آگیا اور 1994تا1996، میں نے لیسسٹر میں بائبل کے مطالعہ جات اور عبادت شروع کی۔ ان عبادات کا نتیجہ موجودہ انگریزی رسالہ تھا۔ ذاتی معیار پر: میں 1969میں یونان میں پیدا ہوا۔ میں یونانی ، انگریزی اور جرمن زبانیں بولتا ہوں اور سیپ کنسلٹنٹ کے طور پر کئی سالوں سے کام کر رہا ہوں، فائنانس اور کوسٹ کنٹرولنگ (ایف آئی/ سی او ان کےلئے جو سیپ کو جانتے ہیں)میں سپیشلائزڈ ہوں۔میرے تین بچے ہیں اور میں خدا کا کلام پانے اور اس رسالہ کے ذریعے دوسروں ے ساتھ بانٹا پسند کرتا ہوں ۔

 

 





نشان زد کریں اور دوسروں کو شریک کریں



Follow BibleAccuracy on Twitter