بائبل کی سچائیاں


ہمارے جدید ترین کالم   |   
موضوع کے مطابق   |    تمام کالم   |    ہوم   

 

 

 



 

 

  PDF version (printer friendly)

 

 

 

اعمال16باب6تا10آیت یا پالوس یورپ میں کیسے آیا

 

       اعمال16باب6تا10آیت میں ہم پڑھتے ہیں:

 

اعمال16باب6تا10آیت:
”اور فروگیہ اور گلتیہ کے علاقہ میں سے گزرے
کیونکہ رروح القدس نے انہیں آسیہ میں کلام سنانے سے منع کیا۔  اور انہوں نے موسیہ کے قریب کلام سنانے سے منع کیا۔   اور انہوں نے موسیہ کے قریب پہنچ کر بتونیہ میں جانے کی کوشش کی مگر یسوع کے روح نے انہیں جانے نہ دیا ۔   پس وہ موسیہ سے گز رکر تراوس میں آئے اور پولوس نے رات کو رویا میں دیکھا کہ ایک مکدنی آدمی کھڑا ہو کر اس کی منت کر کے کہتا ہے کہ پا ر اتر کر مکدنیہ میں آ اور ہماری مدد کر۔   اس کے رویا دیکھتے ہی ہم نے فوراً مکدنیہ میں جانے کا رادہ کیا کیونکہ ہم اس سے یہ سمجھے کہ خدا نے انہیں خوشخبری دینے کےلئے ہم کو بلایا ہے۔ 

 

 

       ہم میں سے اکثر لوگ خود کو بند دروازے کے سامنے پاتے ہیں۔  ہم میں سے اکثر لوگ ،  خدا کی مرضی ان کر اس کی پیروی کرتے ہوئے،  صرف یہ دیکھ کر دوسری جگہ چلے جاتے ہیں کہ جو دروازہ ہم کھٹکھٹا رہے ہیں وہ نہیں کھلا۔  پس صرف ہم ہی ایسے نہیں ہیں۔  یہ پولوس رسول کے ساتھ بھی ہوا تھا۔  اس کا مقصد خداکے کلام کی تبلیغ کر نا تھا۔  اس نے آسیہ میں پہلے ہی بہت بڑے بڑے کام کئے تھے۔  جیسے کہ ہم اعمال16باب5آیت میں پڑھتے ہیں: ”پس کلیسیائیں ایمان میں مضبوط اور شمار میں روز بہ روز زیادہ ہوتی گئیں۔  “اس علاقہ میں پولوس کے وسیلہ سے خدا نے بہت بڑے بڑے کام کئے اور وہ انہیں جاری رکھنا چاہتا تھا۔  تاہم،  اس کوشش میں اس نے دیکھا کہ دروازہ بند تھا،  شیطان کی طرف سے نہیں،  لوگوں کی طرف سے نہیں بلکہ روح القدس کی طرف سے اس نے یہ جانا۔  جیسا کہ کلام کہتا ہے: ” روح القدس نے انہیں آسیہ میں کلام سنانے سے منع کیا۔  “ پھر انہوں نے بتونیہ جانے کی کوشش کی،  اس کے علاوہ موسیہ میں جانے کی کوشش کی،  مگر پھر روح نے انہیں جانے کی اجازت نہ دی۔  جی ہاں،  کسی شخص کے مقاصد عموماًخدا کی مرضی کے مطابق ہو سکتے ہیں جس کے مطابق وہ کچھ دروزے کھٹکھٹاتے ہیں ،  تاہم یہ نہیں کھلتے ۔  اس کی وجہ،  جیسے کہ ہم دیکھیں گے،  یہ پولوس کے معاملے میں بھی ہوا،  کیونکہ خدا ان مقاصد کو اس اطراف میں لے جانا چاہتا ہے جو بہتر طور پر اس کی مرضی کو آشکارہ کرتے ہیں۔  پولوس کے معاملے میں،  خدا نے جو دروازے بند کئے تھے انہوں نے ان کو تراوس میں پہنچا دیا، جو مکدنی کے مخالف سمت میں ہے،  جہاں وہ جانا چاہتے تھے۔  جب وہ تراوس میں تھے تو خدا نے انہیں اپنی ہدایات دیں:  وہ انہیں آسیہ کی بجائے مکدنی میں لے جانا چاہتا تھا۔  اب یورپ کےلئے بھی خدا کا کلام سننے کا وقت تھا،  اور یہ وہ جگہ ہے جہاںاب وہ انہیں لے جانا چاہتا تھا۔ 

       اگر آپ جانتے ہیں کہ فلاں کام خدا کی مرضی ہے،  اور آپ وک پھر بھی کوئی دروزہ کوئی راہ نظر نہ آئے: کلام کہتا ہے، ”دروازہ کھٹکھٹاﺅ تو تمہارے واسطے کھولا جائے گا“(لوقا11باب9آیت)۔  پولوس رویا کے انتظار میں یروشلیم یا انطاکیہ میں ہی نہ بیٹھا رہا۔  وہ دروازے کھٹکھٹا رہا تھا۔   وہ راستے میں تھا۔   گو کہ جو دروازے اس نے کھٹکھٹائے وہ بند تھے،  مگر وہ اسے سارے موسیہ اور تراوس میں لے آئے،  اس جگہ کے مخالف جہاں خدا چاہتا تھا کہ وہ جائے۔  ہو سکتا ہے کہ ایسا ہو کہ جو دروازہ آپ کھٹکھٹا رہے ہیں وہ بند ہے۔   تا ہم،  خداوند یہ نہیں کہتا کہ، ”بیٹھو اور یہ تمہارے لئے کھل جائے گا۔  “ وہ کہتا ہے کھٹکھٹاﺅ۔   اور اگر کچھ دروازے بند ہیں،  وہ کوئی ایک دروازہ کھولے گا جو وہ چاہتا ہے۔ 

 

تسسوس کولچوگلو

اردو  Fahim Qaiser, Napoleon Zaki :