بائبل کی سچائیاں


ہمارے جدید ترین کالم   |   
موضوع کے مطابق   |    تمام کالم   |    ہوم   

 

 

 

 



 

 

  PDF version (printer friendly)

 

 

یسعیاہ61

 

 

      یسعیاہ 61باب میں ہم یسوع مسیح کے بارے میں پیشن گوئی دیکھتے ہیں  ۔   1آیت سے شروع کرتے ہوئے ہم پڑھتے ہیں کہ:

 

یسعیاہ61باب1تا3آیت:
”خداوند خدا کی روح مجھ پر ہے کیونکہ اس نے مجھے مسح کیا تا کہ حلیموں کو خوش خبری سناﺅں ۔   اس نے مجھے بھیجا ہے کہ شکستہ دلوں کو تسلی دو ۔   قیدیوں کےلئے رہائی اور اسیروں کےلئے آزادی کا اعلان کروں ۔   تاکہ خداوند کے سالِ مقبول کا اور اپنے خدا کے انتقام کے روز کا اشتہار دوںاور سب غمگینوں کو دلاسا دوں  ۔   صیہون کے غم زدوں کےلئے یہ مقرر کر دوں کہ ان کو راکھ کے بدلے سہرا اور ماتم کی جگہ خوشی کا روغن اور اداسی کے بدلے ستائش کا خلعت بخشوں تا کہ وہ صداقت کے درخت اور خداودند کے لگائے ہوئے کہلائیں کہ اس کا جلال ظاہر ہو ۔ 

 

      یہ پیشن گوئی یسوع مسیح کا حوالہ دیتی ہے جس نے بہت سالوں بعد اس کے ملک کے عبادتخانہ میں یہ پڑھی تھی ۔  یہ کچھ ایسی باتیں ہیں جن کو پورا کرنے کےلئے یسوع مسیح آیا تھا ۔  یسوع مسیح ٹوٹے دلوں کو شفا دینے آیا تھا ۔  کیا آپ کا دل کسی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے یا زخمی ہو گیا ہے؟ اگر چہ درد بہت زیادہ ہوگا، لیکن کوئی ایسی دوا ضرور ہے جو اس کو شفا دے سکے ۔  خدا وند یسو ع مسیح ۔  خدا نے اسے ٹوٹے دلوں کو جوڑنے کےلئے بھیجا تھا ۔  کچھ زخم جلدی نہیں بھرتے ۔  تاہم تمام تر زخموں کےلئے یسوع کو شفا دینے کی ضرورت ہے ۔  اس سے اپنا زخم مت پوشیدہ رکھیں ۔  ایسا مت ظاہر کریں کہ زخم موجود ہی نہیں ہے ۔  ایک زخم حقیقی ہوتا ہے اور اس کے ہوتے ہوئے ہم اس کی غیر موجودگی ظاہر کریں تو ہم اپنے سوا کسی اور کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔  اپنا دل یسوع مسیح، دل کو شفا دینے والے، کے سامنے کھول دو ۔  اس اندر آنے اور اس کو شفا دینے کی دعوت دیں ۔  کچھ زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے لیکن سارے زخم شفا یاب ہو سکتے ہیں اگر انہیں خداوند کے آگے رکھا جائے تو ۔  وہ آپ کے زخم ٹھیک کرنے کو آیا تھا ۔  کہ اس قید خانے کو کھولے جس میں آپ رہتے ہیں اور آپ کو رہا کرے ۔   وہ رونے والوں کو تسلی دینے آیا کہ خاک ساروں کو خوبصورتی اور رونے والوں کو خوشی بخشے ۔  جی ہاں کوئی ہے جو آپ کو تسلی دے سکتا اور آپ کو شفا دے سکتا ہے ۔  جی ہاں کوئی ہے جو اپنے ہاتھ کھول کر آپ کی مدد کرسکتا ہے ۔  جی ہاں زخم کےلئے وہاں ہمیشہ رہنا ضروری نہیں اور نہ ہی آپ کسی قید میں ہمیشہ کےلئے بند ہونے کے سزاوار ہیں ۔  خداوند کےلئے اپنی بانہیں پھیلاﺅ ۔  دلیری کے ساتھ اس کے تخت کے پاس ضرورت کے وقت مدد مانگنے کےلئے جاﺅ (عبرانیوں4باب 15 اور 16 آیت) ۔  ہمیں صرف مدد کی ضرورت ہے ۔  ہم زخموں سے تکلیف اٹھاتے ہیں اور ہمیں صرف خداوند کی ضرورت ہے کہ وہ ہمیں آزاد کرے ۔  وہ ہماری کمزوریوں میں ہمدرد بن سکتا ہے اور ہمیں مدد ، حوصلہ اور شفا مل سکتی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے ۔ 

 

عبرانیوں 4باب15اور16آیت:
”کیونکہ ہمارا ایسا سردار کاہن نہیں جو ہماری کمزوریوں میں ہمارا ہمدرد نہ ہو سکے بلکہ وہ سب باتوں ہماری طرح آزمایا گیا تو بھی بے گناہ رہا ۔  پس آﺅ ہم فضل کے تخت کے پاس دلیری سے چلیں تا کہ ہم پر رحم ہو اور وہ فضل حاصل کریں جو ضرورت کے وقت ہماری مدد کرے ۔ 

 

تسسوس کولچوگلو

اردو  Fahim Qaiser, Napoleon Zaki :