بائبل کی سچائیاں


ہمارے جدید ترین کالم   |   
موضوع کے مطابق   |    تمام کالم   |    ہوم   

 

 

 

 



 

 

  PDF version (printer friendly)

 

 

 

اپنے وطن کےلئے دعا کریں

       کیاآپ سیاست کی پرواہ اس لئے نہیں کرتے کیونکہ آپ اس سے تنگ آچکے ہیں؟ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ملک کے سربرہان وہی کرتے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں؟  اچھا،  خدا چاہتا ہے کہ ہم ،  کلیسیاء،  دعا کی بدولت ساری دنیا کے لوگوں کو متاثر کریں۔ 

 

متی5باب13آیت:
“ تم زمین کے نمک ہو لیکن اگر نمک کا مزہ جاتا رہے تو کس چیز سے نمکین کیا جائے گا؟
 پھر وہ کسی کام کا نہیں سوائے اس کے کہ باہر پھینک جائے اور آدمیوں کے پاﺅں کے نیچے روندا جائے۔  

 

       نمک کیا کرتا ہے؟ نمک ذائقہ مہیا کرتا ہے اور اسے محفوظ رکھتا ہے۔ 

 

2کرنتھیوں2باب15آیت:
“ کیونکہ ہم خدا کے نزدیک نجات پانے والوں اور ہلاک ہونے والوں دونوں کےلئے مسیح کی خوشبو ہیں۔
  

 

پیدائش18باب26آیت:
“ اور خداوند نے فرمایا اگر مجھے سیدوم میں شہر کے اندر پچاس راستباز ملیں تو میں ان کی خاطر اس مقام کو چھوڑ دوں گا۔
  

 

       جب کلیسیاءبطور نمک اپنا کام کرنا چھوڑ دیتی ہے،  تو اسے باہر پھینک دیاجائے گا تا کہ آدمیوں کے پاﺅں کے نیچے روندی جائے۔ 

 

1تمیتھیس2باب1اور2آیت:
“ پس میں سب سے پہلے یہ نصیحت کرتا ہوں کہ مناجاتیں اور دعائیں اور التجائیں اور شکرگزاریاں سب آدمیوں کےلئے کی جائیں۔
   بادشاہوں اور سب سے بڑے مرتبہ والوں کے واسطے اس لئے کہ ہم کمال دینداری اور سنجیدگی سے امن و امان کی زندگی گزاریں۔  

 

       حکومت میں کون ہیں؟ یہ آپ کا صدر،  وزیرِ اعظم،  وزراء،  سینیٹر،  چانسلر وغیرہ ہیں ۔  آخری بار آپ نے ان کےلئے کیا کیا،  آپ نے ان کے لئے دعا کی یا ان پر تنقید کی؟ ان حکومت والوں کےلئے ہمیں کیوں دعا کرنی چاہئے؟ جو مجھے سب سے اچھی وجہ لگی وہ 1تمیتھیس 2باب2آیت میں ہے کہ ،  “ تا کہ ہم کمال دینداری اور سنجیدگی سے امن و آرام کے ساتھ زندگی گزاریں۔  

        خدا امن اور سنجیدگی کیوں چاہے گا؟  اس کی ایک عملی وجہ ہے:

 

1تمیتھیس2باب3اور4آیت:
“ یہی ہمارے منجی خدا کے نزدیک عمدہ اور پسندیدہ ہے۔
   وہ چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔  

 

       یہ اس کی مرضی ہے کیونکہ یہ انجیل کی اشاعت کےلئے بہتر ہے،  جو اس کا اس سیاسی نظام میں مقصد ہے۔ 

 

1یوحنا5باب14اور15آیت:
“ اور ہمیں جو اس کے سامنے دلیری ہے اس کا سبب یہ کہ اگر اس کی مرضی کے موافق کچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سنتا ہے۔
   اور جب ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ ہم مانگتے ہیں تو وہ ہماری سنتا ہے تو یہ بھی جانتے ہیں کہ جو کچھ ہم نے اس سے مانگا ہے وہ پایا ہے۔  

 

       ذمہ داری ہماری ہے،  نہ کہ دنیا کی،  کیونکہ بطور مسیحی ہمارے پاس ان نتائج کو حاصل کرنے کے وسائل ہیں،  اس اختیار میں دعا کرنا جو یسوع مسیح نے کلوری کی پہاڑی پر صلیب کے اوپر بخشا۔ 

       بہت سے سیاسی راہنما اس نتیجہ پر آتے ہیں کہ انہیں ایسے مسائل درپیش ہیں جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔   آپ بے شمار آدمیوں کو قتل کر سکتے ہیں،  مگر ان کے پیچھے جو روحانی قوتیں ہیں آپ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ 

 

افسیوں6باب12آیت:
“ کیونکہ ہمیں خون اور گوشت سے کشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حکومت والوں اور اختیار والوں اور اس دنیا کی تاریکی کے حاکموں اور شرارت کی ان روحانی فوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
  

 

2کرنتھیوں10باب3تا5آیت:
“ کیونکہ ہم اگر چہ جسم میں زندگی گزارتے ہیں مگر جسم کے طور پر لڑتے نہیں۔
   اس لئے کہ ہماری لڑائی کے ہتھیار جسمانی نہیں بلکہ خدا کے نزدیک قلعوں کو ڈھا دینے کے قابل ہیں۔  چنانچہ ہم تصورات اور ہر ایک اونچی چیز کو جو خدا کی پہچان کے بر خلاف سر اٹھائے ہوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قید کر کے مسیح کا فرمانبردار بنا دیتے ہیں۔  

 

       ہماری لڑائی کے ہتھیار بم اور بندوقیں نہیں ہیں کیونکہ یہ ہتھیار شیطان کے ہتھیار ہیں۔  ہمارے دشمن فرق ہیں اورہتھیار بھی فرق ہیں۔ 

 

حزقی ایل 22باب30آیت:
“ میں نے ان کے درمیان تلاش کی کہ کوئی ایسا آدمی ملے جو فصیل بنائے اور اس سر زمین کےلئے اس کے رخنہ میں میرے سامنے کھڑا ہو تا کہ میں اسے ویران نہ کروں پر کوئی نہ ملا۔
  

 

       اگر ہم شکست کھاتے ہیں تو یہ ہتھیاروں کی کمی سے نہیں ہے بلکہ ان کے استعمال میں ناکامی کی وجہ سے ہے۔  کیا آپ اپنے ملک کے لوگوں کی خاطر رخنہ میں کھڑیں ہوں گے؟ خدا آپ کو تلاش کر رہا ہے۔ 

 

دانی ایل10باب10تا12آیت:
“ اور دیکھو ایک ہاتھ نے مجھے چھوا اور مجھے گھٹنوں اور ہتھیلیوں پر بٹھایا۔
   اور اس نے مجھ سے کہا اے دانی ایل عزیز مرد جو باتیں میں تجھ سے کہتا ہوں سمجھ لے اور سیدھا کھڑا ہو جا کیونکہ اب میں تیرے پاس بھیجا گیا ہوں اور جب اس نے مجھ سے یہ بات کہی تو میں کانپتا ہوا کھڑا ہو گیا۔   تب اس نے مجھ سے کہا اے دانی ایل خوف نہ کر کیونکہ جس روز سے تو نے دل لگایا کہ سمجھے اور اپنے خدا کے حضور عاجزی کرے تیری باتیں سنی گئیں اور تیری باتوں کے سبب سے میں آیا ہوں۔  

 

       خدا ہمیں حکومت والوں کےلئے دعا کرنے کی دلیری اور بہادری عطا فرمائے۔   آمین۔ 

 

تسسوس کولچوگلو

اردو  Fahim Qaiser, Napoleon Zaki :