بائبل کی سچائیاں


ہمارے جدید ترین کالم   |   
موضوع کے مطابق   |    تمام کالم   |    ہوم   

 

 

 

 



 

 

  PDF version (printer friendly)

 

 

 

ہم جی اٹھے نجات دہندہ کی خدمت کرتے ہیں!

 

       یہ قریباً مصلوب کے تین دن اور تین راتوں کے بعد تھا۔  یسوع مسیح،  خدا کے بیٹے،  مسیحا کا بدن یروشلیم سے باہر اس جگہ کے قریب دفنایا گیا تھا جہاں وہ مصلوب کیا گیا تھا۔  انہوں نے اسے بہت سی خوشبودار چیزوں سے مسح کیا اور اچھے کپڑوں میں اسے لپیٹا تھا۔  مگر ان سب کا کیا فائدہ تھا؟ایک مردہ جسم تو مردہ جسم ہی ہے،  چاہے اسے اچھے کپڑے پہنائے جائیں یا خوشبودار جیزوں سے مسح کیا جائے۔  لعزر کا جسم مردہ تھا اور بد بودار تھا۔  اگر خداوند اسے مردوں میں سے زندہ نہ کرتا تو وہ ہڈیوں کے ڈھیر کے سوا کیا ہوتا۔   مگر یہ جسم نہیں ،  خداوند یسوع مسیح کا جسم نہیں۔   صرف اسی کا جسم تھا جو سڑنے کی نوبت کو نہ پہنچا۔   صرف ایک یسوع ہی تھا جو مر گیا مگر دوبارہ جی اٹھا اور ہمیشہ تک زندہ ہے۔  وہ ان میں سے جو سو گئے ہیں پہلا پھل ہے(1کرنتھیوں15باب20 آیت)۔   اس نے اپنے شاگردوں کو بتایا تھا کہ وہ مر جائے گا اور دوبارہ تیسرے روز جی اٹھے گا ، مگر انہوں نے یہ نہ سمجھا۔  انہوں نے اسے اچھے مگر مردوں والے کپڑوں میں لپیٹا اور اس کے جسم کو خوشبودار چیزوں اور تیل سے مسح کیا جیسا کہ وہ اس وقت کے کسی بہت بڑےا آدمی کو دفن کر رہے تھے۔  جو مصلوب ہونے کے تین دن اور تین راتوں کے بعد رونما ہوا وہ اس کی توقع نہیں رکھتے تھے۔  شاید کسی نے یہ امید نہ کی ہو: وہ جی اٹھا تھا!  خدا نے یسوع مسیح کو مردوں میں جلایا!  متی کی انجیل ہمیں ان سب کا ایک زبردست خلاصہ بیان کرتی ہے جو اس روز واقعہ ہوا:

 

متی28باب1تا10آیت اور 16تا20آیت:
”اور سبت کے بعد ہفتہ کے پہلے دن،
 پو پھٹتے وقت مریم مگدلینی اور دوسری مریم قبر کو دیکھنے آئیں۔  اور دیکھو ایک بڑا بھونچال آیا کیونکہ خداوند کا فرشتہ اترا اور پا س آکر پتھر کو لڑھکا دیا اور اس پر بیٹھ گیا۔   اس کی صورت بجلی کی مانند تھی اور اس کی پوشاک برف کی مانند سفید تھی۔   اور اس کے ڈر سے نگہبان کانپ اٹھے اور مردہ سے ہوگئے۔   فرشتہ نے عورتوں سے کہا کہ تم نہ ڈرو کیونکہ میں جانتا ہوں کہ تم یسوع کو ڈھونڈتی ہو جو مصلوب ہوا تھا۔  وہ یہاں نہیں ہے کیونکہ اپنے کہنے کے مطابق جی اٹھا ہے۔   آﺅ یہ جگہ دیکھو جہاں خداوند پڑا تھا۔  اور جلد جا کر اس کے شاگردوں سے کہو کہ وہ مردوں میں سے جی اٹھا ہے اور دیکھو وہ تم سے پہلے گلیل کو جاتا ہے۔  وہاں تم اسے دیکھو گے۔   دیکھو میں نے تم سے کہہ دیا ہے۔  اور وہ خوف اور بڑی خوشی کے ساتھ قبر سے روانہ ہو کر اس کے شاگردوں کو خبر دینے دوڑیں۔  اور دیکھو یسوع ان سے ملا اور ان سے کہا سلام!  انہوں نے پاس آکر اس کے قدم پکڑے اور اسے سجدہ کیا۔   اس پر یسوع نے ان سے کہا کہ ڈرو نہیں۔   جاﺅ اور میرے بھائیوں سے کہو کہ گلیل کو چلیں وہاں مجھے دیکھیں گے۔  ۔  ۔  ۔  اور گیارہ شاگرد گلیل کے اس پہاڑ پر گئے جو یسوع نے ان کےلئے مقرر کیا تھا۔   اور انہوں نے اسے دیکھ کر سجدہ کیا مگر بعض نے شک کیا۔  یسوع نے پاس آکر ان سے باتیں کیں اور کہا کہ آسمان اور زمین کا کل اختیار مجھے دیا گیا ہے۔   پس تم جا کر سب قوموں کو میرے شاگرد بناﺅ اور ان کو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔  اور ان کو یہ تعلیم دو کہ ان سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تم کو حکم دیا اور دیکھو میں دنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔ 

 

       جو مردے کے پہرے دار تھے وہ مردوں کے جیسے ہو گئے اور جو مردہ تھا وہ زندہ ہو گیا!  مسیحت کا سربراہ زندہ ہے۔  جیسا کہ خدا کا کلام 2کرنتھیوں13باب4آیت میں کہتا ہے:

 

2کرنتھیوں13باب4آیت:
”ہاں وہ کمزوری کے سبب سے مصلوب کیا گیا لیکن خدا کی قدرت کے سبب سے زندہ ہے۔
 

 

       اور جیسے پولوس نے یہودیوں سے اعمال 13باب26تا39آیت میں کہا:

 

اعمال13باب26تا39آیت:
”اے بھائیو!
 ابراہیم کی فرزندو!  اور اے خدا ترسو! اس نجات کا کلام ہمارے پاس بھیجا گیا۔  کیونکہ یروشلیم کے رہنے والوں اور اس کے سرداروں نے نہ اسے پہچانا اور نہ نبیوں کی باتیں سمجھیں جو ہر سبت کو سنائی جاتی ہیں۔   اس لئے اس پر فتویٰ دے کر ان کو پورا کیا۔  او ر اگر چہ اس کے قتل کی کوئی وجہ نہ ملی تو بھی پلاطوس سے اس کے قتل کی درخواست کی۔   اور جو کچھ اس کے حق میںلکھا تھا جب اس کو تمام کر چکے تو اسے صلیب پر سے اتار کر قبر میں رکھا۔ 
لیکن خدا نے اسے مردوں میں سے جلایا۔   اور وہ بہت دنوں تک انکو دکھائی دیا جو گلیل سے یروشلیم میں اس کے ساتھ آئے تھے۔  امت کے سامنے اب وہی اس کے گواہ ہیں۔  اور ہم تم کو اس وعدہ کے بارے میں جو باپ دادا سے کیا گیا تھا یہ خوشخبری دیتے ہیں ۔  کہ خدا نے یسوع کو جِلا لر ہماری اولاد کے لئے اسی وعدہ کو پورا کیا چنانچہ دوسرے مزمور میں لکھا ہے کہ تو میرا بیٹا ہے آج تو مجھ سے پیدا ہوا ۔   اور اس کے اس طرح مردوں میں سے جلانے کی بابت کہ پھر کبھی نہ مرے اس نے یوں کہا کہ میں داﺅد کی پاک اور سچی نعمتیں تمہیں دوں گا۔  چنانچہ وہ ایک اور مزمور میں بھی کہتا ہے کہ تو اپنے مقدس کے سڑنے کی نوبت پہنچنے نہ دے گا۔  کیونکہ داﺅد تو اپنے وقت میں خدا کی مرضی کا تابعدار رہ کر سو گیااور اپنے باپ دادا سے جا ملا اور اس کے سڑنے کی نوبت پہنچی۔  مگر جس کو خدا نے جلایا اس کے سڑنے کی نوبت نہیں پہنچی۔   پس اے بھائیو!  تمہیں معلوم ہو کہ اسی کے وسیلہ سے تک کو گناہوں کی معافی کی خبر دی جاتی ہے۔  اور موسیٰ کی شریعت کے باعث جس باتوں سے تم بری نہیں ہو سکتے تھے ان سب سے ہر ایک ایمان لانے والا اس کے باعث بری ہوتا ہے۔ 

 

       خدا نے یسوع کو مردوں میں سے جلایا۔   جیسا کہ رومیوں کے خط میں بھی یہ کہتا ہے کہ، اس سے ثابت ہوا کہ وہ خدا کا بیٹا(رومیوں1باب4 آیت)،  خدا کااکلوتا بیٹا ٹھہرا۔  اے بھائیو!  یہ کیسی زبردست سچائی ہے ۔  کیسی زبردست سچائی! اس بدی کے دور میں ،  شیطان نے،  جو اس کا خدا ہے،  خداوند کے پاک اور زبردست نال کو دور پھینکتے ہوئے اخلاقی عوامل کو سامنے پیش کردیا ہے۔  مگر ہم اچھے اخلاق کے استاد کی پیروی نہیں کرتے۔   ہم جی اٹھے خدا وند یسوع مسیح،  خدا کے بیٹے،  بادشاہوں کے بادشاہ اور خداوندوں کے خدا کی پیروی کرتے ہیں۔ 

 

تسسوس کولچوگلو

اردو  Fahim Qaiser, Napoleon Zaki :